• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 10386

    عنوان:

     آیاعورت کی زیورات پر زکات لازم ہے؟ زیورات کے نصاب کی تعیین کرنے میں زیورات کا کل وزن اہمیت رکھتا ہے یا زیورات میں موجود خالص سونا، کیونکہ زیورات معمولا خالص سونے سے نہیں بنائے جاتے۔

    سوال:

     آیاعورت کی زیورات پر زکات لازم ہے؟ زیورات کے نصاب کی تعیین کرنے میں زیورات کا کل وزن اہمیت رکھتا ہے یا زیورات میں موجود خالص سونا، کیونکہ زیورات معمولا خالص سونے سے نہیں بنائے جاتے۔

    جواب نمبر: 10386

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 98=98/ م

    زیورات اگر بقد رنصاب ہوں تو ان پر بھی زکات واجب ہے، زیورات کے نصاب کی تعیین میں کل وزن کا اعتبار ہے اور اس میں جو کھوٹ (ملاوٹ) ہے وہ اصل (سونے) کے تابع ہوکر اسی کے حکم میں داخل ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند