• عقائد و ایمانیات >> ادیان و مذاہب

    سوال نمبر: 41312

    عنوان: ویدوں كی حقیقت كیا ہے؟

    سوال: ہم جہاں تک سنے ہیں کہ " ویدوں " میں قرآن کا ذکر آیا ہے تو آخر وید کی حقیقت کیا ہے کیا وید بھی آسمانی کتاب ہے ؟

    جواب نمبر: 41312

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1711-1342/B=10/1433 ہم نہ تو سنسکرت زبان سے واقف ہیں نہ تو اہل ہنود کے وید کا مطالعہ کیا ہے، امکان ہے کہ وید آسمانی کتاب ہو، ہم اس کی تکذیب نہیں کرتے ہیں، نہ ہی اس کی تصدیق کرتے ہیں کیونکہ وید کے بارے میں ہمارے پاس کوئی قطعی ثبوت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند