• عقائد و ایمانیات >> ادیان و مذاہب

    سوال نمبر: 169210

    عنوان: دمام سے جدہ کسی کام کے لیے جانے والے کیا جدہ سے احرام باندھ سکتے ہیں؟

    سوال: مجھے دو دن کے لیے آفس کے کام سے ہوائی جہاز کے ذریعہ جدہ جانا ہے ، کیا میں آفس کے کام سے فارغ ہو کر جدہ سے احرام باندھ کر عمرہ ادا کرسکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 169210

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 778-729/H=07/1440

    عمرے کے ارادے سے دمام سے جدّہ جاتے ہوئے راستے میں اگر کسی میقات سے گزر نہیں ہوتا ہے، تو جدّہ سے عمرے کا احرام باندھ سکتے ہیں، اور اگر راستے میں کوئی میقات پڑتا ہے، تو اس میقات سے گزرنے سے پہلے پہلے احرام باندھنا لازم ہے، ورنہ سخت گناہ ہوگا۔ لیکن اگر جدّے کے ارادے سے ہی جدّہ میں داخل ہوئے، اور وہاں مقیم ہوکر عمرے کا ارادہ کرکے احرام باندھ لے تو اس میں گناہ بھی نہیں۔ (مستفاد از جواہر الفقہ: ۵۳) لیکن چونکہ آپ کا ارادہ پہلے ہی سے عمرہ کرنے کا ہے اس لئے بہتر یہی ہے کہ دمام سے ہی احرام باندھ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند