عقائد و ایمانیات - ادیان و مذاہب

New Zealand

سوال # 161890

ابن تیمیہ رحمة اللہ کتنی رکعات تراویح پڑھا کرتے تھے مکمل مفصل اور مدلل بیان فرمائیں مع حوالات اور ترجمہ۔

Published on: Jun 11, 2018

جواب # 161890

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1134-957/sd=9/1439



 علامہ ابن تیمیہخود کتنی رکعات تراویح پڑھتے تھے ، اس کی صراحت تو نہیں ملی ؛ البتہ اُنھوں نے اپنے فتاوی میں لکھا ہے کہ جب لوگوں کو طولِ قیام دشوار ہوا ، تو حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں لوگوں کو بیس رکعت تراویح پڑھانے کے لیے کھڑے ہوگئے اور اُس کے بعد الگ سے وتر بھی پڑھاتے تھے اور اُس میں مختصر قیام فرماتے تھے (فتاوی شیخ الاسلام ابن تیمیہ :۱۲۰/۲۳، بحوالہ : مجموعہ مقالات :۲۹۲/۲)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات