عقائد و ایمانیات - ادیان و مذاہب

India

سوال # 149515

کچھ احباب کہتے ہیں کہ تمام مذاہب سچے ہیں اور قیامت والے دن سب کی بخشش ہو جائے گی اور سارے فرقے مسلمان ہیں جنتی ہیں۔ ایسا کہنا کیسا ہے ؟

Published on: Mar 21, 2017

جواب # 149515

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:  552-515/N=6/1438



تمام مذاہب کی حقانیت وصداقت کا عقیدہ در اصل وحدت ادیان کا نظریہ ہے جو در اصل ہندوٴوں کا عقیدہ ہے اور قرآن وحدیث کی صریح اور واضح نصوص کی روشنی میں قطعاً باطل ہے ، اور اس نظریہ کو ماننے والا بلا شبہ کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ اللہ تعالی مسلمانوں کی حفاظت فرمائیں اور صحیح راستہ پر گامزن رکھے۔ قال اللہ تعالی: ومن یبتغ غیر الإسلام دیناً فلن یقبل منہ وھو فی الآخرة من الخٰسرین(آل عمران:۸۵ )، قل إن ھدی اللہ ھو الھدی (البقرة: ۱۲۰) ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات