India
سوال # 149513
Published on: Apr 23, 2017
جواب # 149513
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 714-735/sn=7/1438
جو لوگ درحقیقت کافر ہیں انھیں اپنی تقریر وتحریر میں کافر لکھنا یا کہنا بلاشبہ جائز اور درست ہے، سوال میں جو بات آب نے ذکر کی ہے وہ ہمیں نہیں ملی، ہاں فقہاء کی عبارات سے اتنا معلوم ہوتا ہے کہ کسی کافر کو بھی اس کے سامنے گالی کے طور پر کافر کہہ کر خطاب نہ کرنا چاہیے، مستفاد از: وفي القنیة: قال یہودي أو مجوسي یا کافر یأثم إن شق علیہ، ومقتضاہ أن یعزر لارتکابہ الإثم، الدرر، وفي الرد․․․إلا أن یفرق بأن الیہودي مثلاً لا یعتقد في نفسہ أنہ کافر (الدر مع الرد: ۱۲۸/۶، زکریا دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات
قال عیسی بن مریم اللہم ربنا انزل علینا مائدة من السماء تکون لنا عیدا لاولنا و آخرناو آیة منک ورزقنا و انت خیر الرازقین: کیا امت سید المرسلین علیہ السلام بھی سیدنا عیسی علیہ السلام کی دعا میں شامل ہے؟ اور اولنا و آخرنا سے کیا مراد ہے؟
اسلام مذہب کب سے ہے؟ کیا آدم علیہ السلام اورنوح علیہ السلام کے زمانے میں اسلام مذہب تھا یااس زمانہ کے مسلمان کو اسلام کے ماننے والے کہہ سکتے ہیں؟میرے دوست کا کہنا ہے کہ ہندو مذہب سب سے پہلے آیا کیا یہ صحیح ہے؟
اسلام میں برتھ ڈے کی تقریب منانے کی ممانعت سے متعلق میں نے آپ کا فتوی پڑھا۔مگر آپ کے فتووں میں کوئی حوالہ یا تاریخ مذکورنہیں ہے۔ میرے لیے تو یہ موضوع واضح ہے مگر میرا ایک شیعہ دوست ہے جس نے فقہ بھی پڑھا ہے اس کا کہنا ہے کہ اگرذیل میں مذکور سوالوں کے جواب دے دو تو میں بھی برتھ ڈے منانا چھوڑ دوں گا: برتھ ڈے (یوم پیدائش) کی تاریخی تفصیل۔ مشابہت کی شرعی تعریف۔ غیر مسلم کی کون سی مشابہت جائز ہے اورکون سی ناجائز؟ اس کی تعریف کرنے کا معیار کیا ہے؟ کیوں کہ ہم غیر مسلموں کے جہاز پر سفر کرتے ہیں ان کی بنائی ہوئی چیزیں استعمال کرتے ہیں،تو یہ کیوں نہیں مشابہت میںآ تا اور ناجائز ہوجاتاہے؟ غیر مسلم کی مشابہت کی ممانعت سے متعلق قرآن و سنت سے دلائل (خاص طور پر برتھ ڈے کے بارے میں)۔ اپنی محدود معلومات اور سمجھ کی وجہ سے میں صحیح طریقہ پر ان سوالات کے جوابات نہیں دے سکتا ہوں۔ برائے کرم اپنے جوابات حوالہ کے ساتھ عنایت فرماویں۔کون سی کتاب اورویب سائٹ میں مکمل تفصیل اور بیان موجود ہے مجھے اس کے بارے میں بتائیں۔میں اس کوخریدلوں گا۔
کیا ہندو مذہب کے ماننے والے محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کی امت میں سے ہیں؟ کیا یہودی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے ہیں؟
کیا ہم بائبل میں
مذکور ان انبیاء کا تذکرہ کرسکتے ہیں جن کا قرآن میں ذکر نہیں ہے؟