عقائد و ایمانیات - ادیان و مذاہب

Uae

سوال # 146623

(۱) کیا شیعہ کو اسلام وعلیکم کھناچائیے ؟ اور اگر شیعہ اسلام وعلیکم کہے تو اس کو جواب میں کیا کہنا چائیے ، اگر شیعہ اسام وعلیکم کہے تو اسکو جواب میں کیا کہنا چائیے ۔
(۲) ، جب کوئی غیر مذھب ہمیں اسلام وعلیکم کہے تو اس کو جواب میں صرف وعلیکم کہنا چائیے نا؟

Published on: Dec 21, 2016

جواب # 146623

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 158-162/N=3/1438



 



(۱): شیعہ کو سلام نہیں کرسکتے؛ کیوں کہ وہ عام طور پر اثنا عشری ہوتے ہیں جو کافر ومرتد اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔



 (۲،۳): خاموش رہنا چاہیے اور ان سے کسی طرح کا کوئی ربط وضبط نہیں رکھنا چاہیے۔اور اگر دفع شر کے لیے جواب دینا ناگزیر ہو تو السلام علیکم یا اسام علیکم دونوں کے جواب میں صرف وعلیکم کہہ دے اور کچھ نہ کہے۔



(۴):جی ہاں! اگر کوئی غیر مسلم جیسے: ہندو، عیسائی، یہودی یا سکھ وغیرہ سلام کرے تو جواب میں صرف وعلیکم کہے، پورا وعلیکم السلام نہ کہے۔ ولو سلم یھودي أو نصراني أو مجوسي علی مسلم فلا بأس بالرد ولکن لا یزید علی قولہ: وعلیک کما فی الخانیة (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الحظر والإباحة، باب الاستبراء وغیرہ،۔ فصل فی البیع وغیرہ، ۹: ۵۹۱، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات