عقائد و ایمانیات - ادیان و مذاہب

India

سوال # 145649

میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے علاقے میں کچھ مسلم نوجوان اپنے ہندو دوستوں کو واٹس ایپ کے ذریعہ Durga Puja ان کے تہوار درگا پوجا یا دیوالی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔Happy Durga Puja, Happy Diwali جیسے الفاظ کے ساتھ،کیا اس طرح مبارکباد پیش کرنے سے وہ من رای منکرا...... ومن لم یستطع فبقلبہ وذالک....کی وجہ سے ایمان سے خارج ہوگا؟کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟ اگر اس میں گناہ ہے تو کس درجے کا؟برائے مہربانی مفصل و مدلل جواب دیں۔

Published on: Nov 17, 2016

جواب # 145649

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 103-121/L=2/1438



 



غیر مسلم حضرات کے تہوار وغیرہ ان کے مشرکانہ اعتقاد پر مبنی ہوتے ہیں؛ اس لیے ہمارے لیے مشرک سے برأت اور بے تعلقی کا اظہار ضروری ہے، اور چونکہ مبارکبادی دینے میں ان کے فکر و عقیدے کی توثیق و تائید ہوتی ہے؛ اس لیے اس سے احتراز ضروری ہے بسا اوقات یہ سلبِ ایمان کا بھی باعث ہوسکتا ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات