عقائد و ایمانیات - ادیان و مذاہب

India

سوال # 12565



کیا ہندو مذہب کے ماننے والے محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کی امت میں سے ہیں؟ کیا یہودی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے ہیں؟



Published on: May 24, 2009

جواب # 12565

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی: 936=790/د



 



تمام انسان بشمول ہنود ویہود حضور صلی اللہ
علیہ وسلم کی امت میں داخل ہیں، البتہ جنھوں نے حضور کو نبی مان کر آپ کی تمام
باتوں کی تصدیق کی او رکلمہ لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ کا اقرار کیا تو ایسے
لوگ مسلمان اور امت اجابت کہلاتے ہیں، اور جنھوں نے آپ کو نبی نہ مان کر آپ کی
باتوں اور کلمہ کا انکار کیا تو ایسے لوگ غیرمسلم ہیں اور امت دعوت کہلاتے ہیں،
لہٰذا لفظ امت میں دونوں قسم کے لوگ شامل ہیں۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات