India

سوال # 8644

مجھے پردہ کے بارے میں تفصیل سے بتائیں۔ کیا نقاب ضروری ہے؟

Published on: Nov 17, 2008

جواب # 8644

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 1418=1187/ل


 


پردہ کا حاصل یہ ہے کہ عورت اپنے تمام بدن مع چہرہ کے غیر محرم مرد سے چھپالے عموماً یہ نقاب ہی سے ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ مسلمان عورتیں نقاب ہی استعمال کرتی ہیں، ورنہ اگر کوئی عورت چادر اپنے چہرہ پر ڈال لے اس طور پر کہ اس کے اعضاء کی بناوٹ ظاہر نہ ہو اور چہرہ ڈھک جائے تو ایسا کرنا بھی درست ہے۔


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات