• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 7581

    عنوان:

    سوال:

    میں لندن میں رہتی ہوں۔ میں حجاب کے بارے میں جاننا چاہتی ہوں۔ میں بلکار پہنتی ہوں۔ لیکن میں نقاب نہیں پہنتی ہوں۔ نقاب اہم ہے یا نہیں؟ یورپی عورتیں نقاب پہنتی ہیں لیکن وہ اپنے ہاتھ اور پاؤں کونہیں چھپاتی ہیں۔کیا ان کے ہاتھ اور پاؤں کا چھپانا اہم ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 7581

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1886=1476/ ھ

     

    بلکار کس قسم کا لباس ہے؟ جس کو آپ پہنتی ہیں، گھر سے باہر جانے پر اسلامی ہدایات ہیں، منجملہ ان کے یہ ہے کہ راستہ میں چلتے ہوئے مسلمان عورت کا چہرہ چھپا رہے تاکہ غیر محارم اس کے چہرہ کو نہ دیکھ سکیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند