• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 68335

    عنوان: شوہر کو بھی چاہیے کہ وہ آپ کی ضرورت کا خیال رکھے

    سوال: ہماری شادی ہوئے تین سال ہوگئے ہیں اور ہمارے دو بچے ہیں۔ الحمد للہ، میرے شوہر ایک نیک اور مہربان انسان ہیں اور خیال رکھتے ہیں، مگر کچھ مہینوں سے وہ میری جنسی ضرورت کا خیال نہیں رکھتے ہیں ، میں کافی عرصے سے صبر کررہی ہوں، مگر مایوسی بڑھتی جارہی ہے جب وہ خود مطمئن ہوجاتے ہیں اور مجھے مطمئن کئے بغیر چھوڑ دیتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ مجھے تمہارے اندر کوئی کشش نہیں ملتی ہے۔ ہمارے تعلقات میں میری امید ختم ہوجارہی ہے ، چونکہ میں بہت زیادہ تنہائی اور غیر محفوظ محسوس کرتی ہوں اور ہمیشہ مایوس اور غمگین رہتی ہوں۔ مجھے سمجھ نہیں آتاہے کہ میں کیا کروں کہ میرے شوہر مجھے محبت کریں اور مجھے پرکشش پائیں۔ اس وقت مجھے محسوس ہوتاہے کہ شادی کے بغیر تنہا ہی رہنا اچھا ہے۔ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 68335

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 979-958/Sd=11/1437

     

    آپ مایوس نہ ہوں، شوہر کے ساتھ محبت کا خوب اظہار کرتی رہیں، شوہر کو اپنی طرف مائل کرنے کی کوشش کریں، شوہر کو بھی چاہیے کہ وہ آپ کی ضرورت کا خیال رکھے، خصوصا مباشرت کے وقت وہ آپ کو بھی مطمئن کرنے کی کوشش کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند