• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 4931

    عنوان:

    میری بہن متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ سکھاتی ہے، اس کے شوہر کہتے ہیں تمھیں اپنی تنخواہ اپنے استعمال میں لانا صحیح نہیں ہے، تمہارا شوہر ہونے کے ناطے تمہاری تمام آمدنی پر میرا حق ہے (کیا عورت اگر کام کرتی ہے تو اس کا اپنی آمدنی میں کتنا حق ہے یہی سوال ہے)۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4931

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 896=1204/ھ

    عورت کو ڈرائیونگ سکھانے کا پیشہ اختیار کرنا جائزنہیں، بلکہ لائق ترک ہے۔ باقی اس سے حاصل کردہ آمدنی پر شوہر کا حق ہوتا ہے یہ مسئلہ بہن کے شوہر نے غلط بتایا ہے۔ حاصل یہ کہ بہن کی جو کچھ آمدنی ہے اس کی مالک خود وہی ہے نہ کہ اس کا شوہر۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند