• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 4850

    عنوان:

    کیا عورت قبرستان جاسکتی ہے؟

    سوال:

    کیا عورت قبرستان جاسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 4850

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 457=457/ م

     

    عورتوں کا زیارت قبور کے لیے قبرستان جانا اگر چہ ناجائز نہیں ہے ،لیکن چونکہ عورتیں اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتی ہیں اور آہ و بکاء اور جزع فزع میں مبتلا ہوجاتی ہیں اس لیے علماء کرام عورتوں کو قبرستان جانے سے منع کرتے ہیں۔ بالخصوص جوان عورتوں کے قبرستان جانے میں فتنہ او ردیگر مفاسد بھی ہیں اس لیے عورتوں کو نہ جانا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند