• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 3833

    عنوان:

    کیا عورت کے لیے مصنوعی دھات یا چاندی کی انگوٹھی پہننا جائز ہے ؟ اور کیا اسے پہن کر نماز پڑھ سکتی ہے؟

    سوال:

    کیا عورت کے لیے مصنوعی دھات یا چاندی کی انگوٹھی پہننا جائز ہے ؟ اور کیا اسے پہن کر نماز پڑھ سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 3833

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 78/ م= 78/ م

     

    عورت کے لیے سونے چاندی کی انگوٹھی اور زیورات کا استعمال جائز ہے، اسے پہن کر نماز بھی پڑھ سکتی ہے، مرد کے لیے صرف چاندی کی انگوٹھی ایک مثقال کے وزن تک پہننے کی اجازت ہے، سونے اور چاندی کے علاوہ کسی بھی دھات کی انگوٹھی مرد و عورت دونوں کے لیے مکروہ ہے۔ شامی میں ہے: والتختم بالحدید والصفر والنحاس والرصاص مکروہ للرجال والنساء.


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند