• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 28128

    عنوان: ایک عورت پردہ کررہی ہے ، لیکن اب اس کا شوہراسے نقاب پہننے سے منع کررہا ہے، اس صورت میں وہ عورت کو کرنا چاہئے؟کیا اسے نقاب اتاردینا چاہئے چونکہ اس کا اس کے ساتھ جھگڑا کررہاہے ، کیا اس سے عورت کا نکاح ٹوٹ جائے گا؟کیا پردہ کرنا مطلب چہرہ چھپانا فرض ہے؟

    سوال: ایک عورت پردہ کررہی ہے ، لیکن اب اس کا شوہراسے نقاب پہننے سے منع کررہا ہے، اس صورت میں وہ عورت کو کرنا چاہئے؟کیا اسے نقاب اتاردینا چاہئے چونکہ اس کا اس کے ساتھ جھگڑا کررہاہے ، کیا اس سے عورت کا نکاح ٹوٹ جائے گا؟کیا پردہ کرنا مطلب چہرہ چھپانا فرض ہے؟

    جواب نمبر: 28128

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 100=82-2/1432

    عورت پر پردہ کرنا ضروری ہے، اس لیے مذکورہ بالا عورت کو نقاب نہ اتارنا چاہے، بلکہ نقاب پہنتے رہنا چاہیے اورحکمت وبصیرت سے اپنے شوہر کو نصیحت کرتے رہنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند