• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 25409

    عنوان: سوال یہ ہے کہ کیا عورت ہونٹ کے اوپر کے بال صاف کرسکتی ہیں؟
    (۲) کیا عورت آنکھوں کی بھنویں بنا سکتی ہیں شوہر کے سامنے خوبصورت رہنے کے لیے؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ کیا عورت ہونٹ کے اوپر کے بال صاف کرسکتی (۲) کیا عورت آنکھوں کی بھنویں بنا سکتی ہیں شوہر کے سامنے خوبصورت رہنے کے لیے؟

    ہیں؟

    جواب نمبر: 25409

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1898=1368-10/1431

    ہونٹ کے اوپر اگر بال آگئے ہوں تو عورت ان بالوں کو صاف کرسکتی ہے۔
     فیشن پرست فجار عورتوں کی ہیئت پر بھنویں بنانا جائز نہیں، خواہ شوہر کے سامنے خوبصورتی کی نیت ہی سے بنائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند