• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 23777

    عنوان: کیا ایک عورت تنہااپنے بیمار والدین کو دیکھنے کے لئے سمندر پار کا سفر کرسکتی ہے ؟چونکہ اس کا شوہر ایک ساتھ اخرجات سفر بر داشت نہیں کر سکتاہے اور نہ ہی اس کے ساتھ کسی محرم کو بھیج سکتاہے؟ وہ تنہا سفر سکتی ہے؟ اس کے ساتھ کسی محرم کے ساتھ رہنے کی شرط آجکل کے سفر میں لاگو نہیں ہوتی ہے۔ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: کیا ایک عورت تنہااپنے بیمار والدین کو دیکھنے کے لئے سمندر پار کا سفر کرسکتی ہے ؟چونکہ اس کا شوہر ایک ساتھ اخرجات سفر بر داشت نہیں کر سکتاہے اور نہ ہی اس کے ساتھ کسی محرم کو بھیج سکتاہے؟ وہ تنہا سفر سکتی ہے؟ اس کے ساتھ کسی محرم کے ساتھ رہنے کی شرط آجکل کے سفر میں لاگو نہیں ہوتی ہے۔ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 23777

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1097=832-7/1431

    اتنی طویل مسافت کے لیے عورت کا بغیر محرم سفر کرنا جائز نہیں؛ اس لیے صورت مسئولہ میں عورت کو سمندر پار تنہا سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند