• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 21369

    عنوان:

    آپ سے یہ جاننا چاہتی ہوں کہ کیا شوہر کے سگے ماموں ، چچا اور خالو، سب بیوی کے لیے محرم ہوتے ہیں یا غیر محرم؟ آپ سے یہ بھی جاننا چاہتی ہوں کہ کیا عورت کے لیے پلکیں بنانا حرام ہے؟ اگر پلکیں بنانا ٹھیک نہیں ہے تو کیا ہونٹ کے اوپر جو بال آتے ہیں اسے صاف کرسکتی ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21369

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 801=610-4/1431

    (۱) شوہر کا ماموں شوہر کا چچا شوہر کا خالو غیرمحرم ہیں۔

    (۲) گناہ ہے۔

    (۳) ان کو صاف کرنا درست ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند