• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 20555

    عنوان:

    میرا ایک دوست ابراہیم یہ معلوم کرنا چاہتاہے کہ اس کی بیوی آنگن باری سرکاری ملازمت کرتی ہے۔ ابراہیم میڈیکل لائن سے جڑاہواہے، اس کی ماہنا آمدنی 1500-2000 ہے،اس کے تین بچے ہیں۔ وہ سال میں ایک مرتبہ چالیس دن کے لئے جماعت میں جاتاہے۔ اس کا سوال ہے کہ کیا اس کی بیوی سرکاری ملازمت کرسکتی ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 20555

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 467=319-4/1431

    اگر اس ملازمت میں پردہ کی پوری رعایت ہوجاتی ہو نیز مرد و عورت کا اختلاط نہ رہتا ہو تو آپ کے دوست کی بیوی مذکورہ بالا سرکاری ملازمت شوہر کی اجازت سے کرسکتی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند