• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 19670

    عنوان:

    اگر کسی کے شوہر کا انتقال ہوگیا ہے تو اسے کن لوگوں سے پردہ کرنا ضروری ہے اپنی عدت کے دوران؟

    سوال:

    اگر کسی کے شوہر کا انتقال ہوگیا ہے تو اسے کن لوگوں سے پردہ کرنا ضروری ہے اپنی عدت کے دوران؟

    جواب نمبر: 19670

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 245=242-3/1431

     

    عدت سے پہلے جن مردوں سے پردہ عورت کے لیے ضروری تھا، عدت کے دوران بھی ان سے پردہ واجب ہے، یعنی چچازاد، پھوپھی زاد، خالہ زاد اور ماموں زاد بھائیوں سے پردہ ہے، اسی طرح بہنوئی اور دیگر نامحرم لوگوں سے پردہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند