• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 1949

    عنوان:

    کیا خواتین کا قبرستان جانا یا مزاروں پہ جانا جائزہے؟ احادیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    سوال:

    کیا خواتین کا قبرستان جانا یا مزاروں پہ جانا جائزہے؟ احادیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 1949

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 650/ م= 645/ م

     

    حدیث میں ہے: لَعن اللّٰہُ زائراتِ القُبور (قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں پر اللہ کی لعنت ہے)، بناء علیہ حزن و غم کی تجدید اور نوحہ و بکاء کی غرض سے عورتوں کے لیے قبرستان یا مزاروں پر جانا جائز نہیں، جیسا کہ حدیث سے معلوم ہوا کہ ایسی عورتوں پر اللہ کی لعنت ہے چونکہ عورتیں جزع و فزع زیادہ کرتی ہیں اور کم ہمت اور کم صبر والی ہوتی ہیں، اس لیے منع کیا گیا، ہاں اگر نوحہ و بکاء نہ ہو اور صرف صالحین کی قبروں سے تبرک یا عبرت و ترحم کی غرض سے ہو تو بوڑھی عورتوں کے لیے زیارت قبول کی اجازت ہے، البتہ جوان عورتوں کے لیے اس مقصد سے بھی مکروہ ہے، کما في کتب الفقہ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند