• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 18037

    عنوان:

    طلاق کے بعد اگر بچے ماں کے ساتھ رہتے ہیں تو والد کے اوپر بچوں کو کس عمر تک اخراجات دینے کی ذمہ داری ہے؟ ان اخراجات میں تعلیم، کھانا، چائے، کپڑے، دوا اور دوسری روزانہ کی چیزیں جو کہ زندگی کے لیے ضروری ہیں وہ بھی شامل ہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 18037

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1833=1833-12/1430

    اگر بچہ ہے تو سات سال کی عمر تک اور بچی ہے تو نو سال کی عمر تک پرورش کا حق ماں کو ہے بشرطیکہ اس کا یہ حق کسی وجہ سے ساقط نہ ہوا ہو، البتہ اخراجات کی ذمہ داری باپ پر ہے جب تک بچہ نابالغ ہے اوراس کے پاس اپنا مال نہیں ہے یا بالغ ہے اور کمانے سے عاجز ہے اور باپ غنی ہے تو اس کا نفقہ باپ کے اوپر ہے اور بچیوں کا خرچہ ان کی شادی ہونے تک باپ پر ہے بشرطیکہ ان بچیوں کے پاس اپنا مال نہ ہو [الأول أن یکون الأب غنیًا والأولاد کباراً فإما إناث أو ذکور، فالإناث علیہ نفقتہن إلی أن یتزوجن إن لم یکن لہن مال إلخ] (فتح القدیر)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند