معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 17791
میں
یہ جاننا چاہتا ہوں کہ میری رشتہ دار بہن جو حج میں جانا چاہتی ہیں لیکن ان کا
محرم ان کا بیٹا ہے جو صرف گیارہ سال کا ہے ۔کیا وہ اس گیارہ سال کے بیٹے کو محرم
بنا کر حج پر جاسکتی ہیں؟
میں
یہ جاننا چاہتا ہوں کہ میری رشتہ دار بہن جو حج میں جانا چاہتی ہیں لیکن ان کا
محرم ان کا بیٹا ہے جو صرف گیارہ سال کا ہے ۔کیا وہ اس گیارہ سال کے بیٹے کو محرم
بنا کر حج پر جاسکتی ہیں؟
جواب نمبر: 17791
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل):1934=1548-12/1430
محرم کے لیے بالغ یا مراہق (جو قریب البلوغ ہو) ہونا شرط ہے، اس لیے آپ کی رشتہ دار بہن کا گیارہ سال کے بیٹے کو محرم بناکر حج پر جانا درست نہیں۔ [ومع زوج أو محرم․․․ بالغ قید لھما․․ عاقل والمراہق کبالغ] (الدر المختار مع الشامي: ۳/۴۶۴، ط زکریا دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند