• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 17778

    عنوان:

    مجھے اپنے ایک مسئلہ کے بارے میں آپ سے پوچھنا ہے جو کافی سالوں سے مجھے پریشان کئے ہوئے ہے۔ مجھے سات دن حیض آتے ہیں اور آٹھویں دن میں نہا کر پاک ہوجاتی ہوں۔ ماہ رمضان میں میرے پورے سات روزے قضا ہوجاتے ہیں۔ کیا آٹھویں دن میں پاک ہونے سے پہلے سحری کے وقت روزہ کی نیت کر سکتی ہوں پھر دن کو پاک ہوجاؤں، کیا اس طرح آٹھویں دن میرا روزہ ہوگا؟ یا میرے پورے آٹھ روزے قضا ہوں گے اور میں پاک ہونے کے بعد نویں دن سے روزہ رکھوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17778

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):2165=1723-12/1430

    پاک ہونے سے پہلے سحری کے وقت روزہ کی نیت کرنا درست نہ ہوگا،اگر آٹھویں دن بھی خون آیا خواہ کچھ دیر ہی تو پھر اس دن روزہ نہیں رکھا جاسکتا، آپ نویں دن سے روزہ رکھنا شروع کردیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند