• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 175686

    عنوان: معتدہ کا ماں کے انتقال پر ان کی زیارت کے لیے جانا

    سوال: عدت میں لڑکی ماں کا انتقال ہوجائے تو کیا وہ ماں کے گھر جاسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 175686

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:442-318/sn=5/1441

    دوران عدت شدیدضرورت (مثلا طبیعت بہت ناساز ہوجائے یا گھر منہدم ہوجائے )کے بغیر گھر سے باہر نکلنا جائز نہیں ہے، کسی قرابت دار کے انتقال پر ان کی زیارت شدید ضرورت کے تحت نہیں آتی ؛ اس لیے لڑکی کے لیے ماں کے انتقال پر ان کی زیارت کے لیے جانا جائز نہیں ہے ۔

    (وتعتدان) أی معتدة طلاق وموت (فی بیت وجبت فیہ) ولا یخرجان منہ (إلا أن تخرج أو یتہدم المنزل، أو تخاف) انہدامہ،(الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 5/ 225?،فصل فی الحداد?،ط: زکریا، دیوبند)نیز دیکھیں: فتاوی دارالعلوم دیوبند 10/309?، سوال:1074، ط: کراچی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند