• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 174868

    عنوان: شریعت میں عورت کی آواز کے پردے کا کیا حکم ہے؟

    سوال: یوٹیوب پر عورتیں بیان کرتی ہیں، کیا ان کا بیان دینا درست ہے؟شریعت میں عورت کی آواز کے پردے کا کیا حکم ہے؟میں اپنا یوٹیوب چینل بنانا چاہتی ہوں کیا یہ درست ہے؟

    جواب نمبر: 174868

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 300-317/M=04/1441

    عورتوں کے لئے باتصویر یوٹیوب چینل بنانا مفاسد پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے اس میں جاندار کی تصویر کشی کا گناہ پایا جاتا ہے، اور نامحرم مردوں تک آواز کا پہونچانا بھی پایا جاتا ہے، اس لئے اس سے احتراز چاہئے، عورتوں کو اپنے مقام پر رہ کر حدود شرع کا خیال کرتے ہوئے بیان و نصیحت کا کام کرنا چاہئے۔ أشد الناس عذاباً یوم القیامة المصوّرون (الحدیث) قال الجصاص: تحت قولہ ولا یضربن بأرجلہن لیعلم ما یخفین من زینتہن، الآیة۔ وفیہ دلالة علی أن المرأة منہیة عن رفع صوتہا بالکلام بحیث یسمع ذلک الأجانب، إذ کان صوتہا أقرب إلی الفتنة عن صوت خلخالہا (أحکام القرآن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند