• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 17367

    عنوان:

    میرا سوال عورتوں کی جماعت کے بارے میں ہے جب شریعت عورتوں کو اس کا مکلف نہیں سمجھتی تو عورتوں کی جماعت کثرت سے نکل رہی ہے۔ علمائے دیوبند شریعت کی خلاف ورزی کو روکتے کیوں نہیں ہیں؟ مہربانی کرکے جواب جلد فراہم فرمائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17367

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):2096=1670-11/1430

    عورتوں کو دعوت وتبلیغ کا مکلف نہیں بنایا گیا ہے، انھیں پردہ میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے حتی کہ پنجگانہ نماز کے لیے مسجد کی حاضری سے بھی روکا گیا ہے، پس عورتوں کو مقامی طور پر دین سیکھنے سکھانے کا کام کرنا چاہیے، بلکہ مردوں کو چاہیے کہ دین سیکھ کر اپنی عورتوں کو بھی سکھلائیں۔ خروج اصل مقصد نہیں ہے بلکہ دین کا سیکھنا اس پر عمل کرنا اصل مقصد ہے، فتنہ کا دور ہے اس لیے سلامتی اسی میں ہے اس سے احتیاط برتی جائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند