• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 171931

    عنوان: عورتوں کے دینی مسائل کس طرح حل ہوں گے ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء اس بارے میں؟ جس طرح مردوں کے دینی مسائل اور دیگر تقاضے ممبر و محراب سے حل ہوتے ہیں عورتوں کے کس طرح حل ہوتے ہیں ؟

    جواب نمبر: 171931

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1003-791/SN=11/1440

    ”دیگر تقاضے“ سے معلوم نہیں، آپ کی کیامراد ہے؟ بہرحال اولیاء کی ذمے داری ہے کہ لڑکیوں کو بھی شریعت کے دائرے میں رہ کر دینی تعلیم دیں، قرآن کریم سکھائیں، ضروری مسائل کے سکھانے کا نظم کریں، اگر اتفاقاً کوئی ایسی صورت پیش آگئی جس کا حکم معلوم نہ ہو تو شادی سے قبل اپنے والد یا دیگر محارم رشتے داروں کے ذریعے علماء سے معلوم کرالیں اور شادی کے بعد شوہروں کو چاہئے کہ پیش آمدہ مسائل کا حکم شرعی علماء سے معلوم کرکے بیویوں کو بتلائیں۔ نیز عورتوں کو چاہئے کہ دینی کتابوں (مثلاً بہشتی زیور ، تعلیم الاسلام وغیرہ) کا مطالعہ کریں، ان میں روز مرہ کے بے شمار دینی مسائل موجود ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند