• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 171586

    عنوان: دس دن بعد بھی خون کا جاری رہتا ہے تو كیا مباشرت حلال ہے؟

    سوال: میں نے کسی عالم کے منہ سے سُنا تھا کہ دس دن بعد بھی اگر خون جاری رہے تو بھی مباشرت حلال ہو جاتی ہے۔ آپ سے مجھے معلوم کرنا ہے کہ یہ مسئلہ کس حد تک صحیح ہے ؟

    جواب نمبر: 171586

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1076-922/B=11/1440

    حیض کی کم سے کم مدت تین دن اور زیادہ سے زیادہ مدت دس دن ہے۔ اگر کسی عورت کو دس دن سے زیادہ دنوں تک خون آیا تو وہ بیماری کا خون شمار ہوتا ہے وہ ان ایام میں غسل کے بعد نماز پڑھ سکتی ہے اور روزہ بھی رکھ سکتی ہے۔ اور شرعاً ہمبستری بھی حلال ہو جاتی ہے، مگر شوہر کو اس حالت میں ہمبستری نہ کرنی چاہئے طبی اعتبار سے اس لئے مباشرت سے اجتناب کرنا ہی بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند