• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 171540

    عنوان: دس دن کے بعد پندرہ دن کے اندر دوبارہ خون آگیا تو وہ حیض ہوگا یا استحاضہ؟

    سوال: ایک عورت کو پانچ دن حیض آیا اور پاک ہونے کے بعد ایک ہفتہ کے بعد واپس خون آیا (رات کوخون کے کچھ دھبے دیکھے ) حیض کے خون کی طرح اس کے بعد صبح روزہ رکھا اور پھر واپس خون آیا تو اب وہ کیا کرے گی اور کیا وہ وہ خون حیض کا شمار ہوگا ؟

    جواب نمبر: 171540

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:927-767/N=11/1440

    اگر کسی عورت کو پانچ دن حیض آیا، پھر وہ پاک ہوگئی، اس کے بعد ایک ہفتہ کے بعد پندرہ دن سے پہلے اُسے دوبارہ خون آگیا تو یہ استحاضے کا خون ہوگا، حیض کا خون نہیں ہوگا۔

    والناقص عن أقلہ والزائد علی أکثرہ…… استحاضة (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الطھارة، باب الحیض، ۱: ۴۷۷، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند