• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 170983

    عنوان: جس عورت كا شوہر وفات پاگیا وہ عدت كہاں گذارے گی؟

    سوال: ایک خاتون کا نکاح ہوگیا ہے لیکن رخصتی سے پہلے ہی خاوند فوت ہوگیا، تو وہ اپنے اہل خانہ کیساتھ جہاں رہائش پذیر تھی وہیں عدت گزارے گی؟ یا اُسے اپنے خاوند کے گھر میں منتقل ہونا ہی پڑے گا؟خلوت صحیحہ بھی نہیں ہوا،خاوند جب فوت ہوا تب وہ چچا کے گھر میں تھی 5 دن بعد جب شوہر کو سعودی عرب سے لایا گیا تب وہ اسے دیکھنے گئی وہاں سے منکوحہ غیرمدخول بہا کو ماموں اپنے گھر لے گئے وہاں سے اس نے عدت شروع کی شوہر کے وفات کے پانچوے (5)دن، بیوہ اب اپنے والد کے گھر آنا چاہتی ہے۔ مسئلہ کی وضاحت طلب ہے۔ شکریہ

    جواب نمبر: 170983

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1101-1010/L=10/1440

    صورتِ مسئولہ میں جبکہ عورت کی مستقل رہائش اپنے والدین کے گھر تھی تو عدت بھی وہ وہیں گزارے گی ؛لہٰذا مذکورہ بالا صورت میں بیوہ کو چاہیے کہ اپنے والد کے گھر آکر عدت گزارے ۔

    (طلقت) أو مات وہی زائرة (فی غیر مسکنہا عادت إلیہ فورا) لوجوبہ علیہا (وتعتدان) أی معتدة طلاق وموت (فی بیت وجبت فیہ) ولا یخرجان منہ (إلا أن تخرج أو یتہدم المنزل (الدر المختارمع رد المحتار:۵/۲۲۵،ط:زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند