• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 168923

    عنوان: نفاس كی كم سے كم مدت كیا ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ نفاس کی مدّت کتنے دن ہے ؟ اگر کسی عورت کو کچھ ہی روز میں نفاس بند ہو گیا تو وہ نماز پڑھ سکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 168923

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 573-477/D=06/1440

    (۱) نفاس کی مدت زیادہ سے زیادہ چالیس دن ہے اور کم کی کوئی مدت متعین نہیں ہے۔

    (۲) اگر چالیس دن سے پہلے نفاس کا خون بند ہو جائے تو فوراً غسل کرکے نماز پڑھنا شروع کردے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند