• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 166881

    عنوان: حیض کا کپڑا کہاں پھینکا جائے؟

    سوال: عورت حیض کا کپڑہ کہاں پھینکے ؟ دوسروں کی زمین میں یا کوڑے دان میں؟ اگر گھر کے باہر کوڑے دان نہ تو کیا کرے کیا اس کپڑے کو جلانا بہتر ہے اگر جلائے تو کہاں جلائے خود اپنے گھر میں یا کسی اور کی زمین میں؟ براہ مہربانی وضاحت فرمائیں۔ کافی دنوں سے پریشان ہوں۔

    جواب نمبر: 166881

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 235-249/SN=4/1440

    اصل تو یہ ہے کہ حیض کے کپڑے کو کسی جگہ زمین میں گاڑ دے، اگر ایسا کرنا مشکل ہو تو کسی پٹی وغیرہ میں رکھ کر اور باندھ کر کوڑے دان میں ڈال دے؛ باقی اپنے گھر میں جلا بھی سکتی ہے، بعض فتاوی میں یہ بھی لکھا ہوا ہے۔ فإذا قلم أظفارہ أو جزّ شعرہ ینبغي أن یدفن ذلک الظفر والشعر المجزوز ، فإن رمی بہ فلا بأس ․․․․․․․ یدفن أربعة: الظفر والشعر وخرقة الحیض والدم کذا فی الفتاوی العتابیة (ہندیة: ۵/۳۵۸، الباب التاسع عشر، ط: زکریا) نیز دیکھیں: (حاشیة الطحطاوی علی المراقی، ص: ۵۲۷، ط: اشرفیہ، اور خیرالفتاوی، ابواب الطہارة) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند