• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 166423

    عنوان: مہینہ درست نہ ہونے كی وجہ بچے دانی كا آپریشن كرانا؟

    سوال: حضرت مجھے دو بچے ہیں دونوں سیزر سے ہیں، تیسری ڈلیوری بھی سیزر کرنے کے لئے ڈاکٹر کہہ رہے ہیں اور ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بچہ دانی آپریشن کر لینا چاہیے کیونکہ آگے اگرحمل ہوتا ہے تو کریٹنگ اور ڈلیوری بہت کریٹیکل ہو سکتا ہے اگر میں کوئی مانع حمل دوا استعمال کروں تو حمل ہو سکتا ہے اور میری اہلیہ کا مسئلہ ایسا ہے کہ اسے ماہواری چھ آٹھ ماہ پر آتی ہے تو حمل کے ہونے کا پتہ دو ماہ کے بعد معلوم ہوتا ہے سو اس صورت میں بچہ دانی کا آپریشن کرنا چاہیے یا نہیں اگر آپریشن کر لیتے ہیں تو وہ درست رہے گا یا نہیں؟ از راہِ کرم جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 166423

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:184-120/sd=2/1440

     بچہ دانی آپریشن کی اضطرار اور مجبوری کی صورت میں گنجائش ہوتی ہے جب کہ حمل کی وجہ سے عورت کی جان کا خطرہ یقینی یا گمان غالب کے درجے میں ہو، اس لیے آپ کسی دیندار ماہر مسلمان معالج سے مشورہ کرلیں، اگر واقعی تیسرے بچہ کے بعد حمل کی وجہ سے اہلیہ کی جان کا خطرہ ہو، تو آپریشن کی گنجائش ہوگی، ورنہ محض شک کی وجہ سے ایسا آپریشن کرانا جائز نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند