• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 165698

    عنوان: دوائی کے سائیڈ ایفکٹ كی وجہ سے جو خون آیا كیا وہ حیض ہے؟

    سوال: ایک لڑکی نے ایمر جنسی میں مانع حمل دوائی لی تھی اور سائیڈ ایفکٹ(side effect) میں اس کو ماہواری شروع ہوگئی تواس کو کیا پانچوں وقت کی نماز پڑھنی ہوگی یا نہیں؟چونکہ اس کو معلوم ہے کہ یہ اس دوائی کے سائیڈ ایفکٹ کی وجہ سے ہے، یہ اس کی ریگولر ماہواری نہیں ہے۔ نیز بتائیں کہ اس طرح کی دوائی لینا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 165698

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 130-106/M=2/1440

    مذکورہ دوائی کے سائیڈ ایفکٹ کی وجہ سے لڑکی کو جو خون آنا شروع ہوا اس میں یہ دیکھ لیا جائے کہ خون آنے سے قبل طہارت (پاکی) کی مدت کم از کم پندرہ دن گزر چکی ہے یا نہیں۔ اگر پندرہ دن پاکی کی مدت گزر گئی ہے تو آنے والے خون کو حیض (ماہواری) کا خون مانا جاسکتا ہے بشرطیکہ تین دن سے کم نہ ہو اگر تین دن سے کم ہوگا تو وہ حیض نہیں بلکہ استحاضہ ہے، اسی طرح اگر دس دن سے زائد ہو تو وہ زیادتی بھی حیض نہیں بلکہ استحاضہ ہے۔ اور حالت حیض میں نماز معاف ہے، استحاضہ میں معاف نہیں۔ اور بلاشرعی عذر اس طرح کی دوائی لینا مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند