• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 165472

    عنوان: حالت حیض میں بیوی کا بوسہ لینا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے اگر کسی شخص کی بیوی حالت حیض میں ہو اور شوہر پر شہوت غالب ہو تو وہ کیا بوسہ اور بیوی سے چپک کر رگڑ کر کے بنا دخول کے اپنی منی خارج کر سکتا ہے ؟ ۲ ) کیا اسلام میں چار شادی کے علاوہ بھی مزید شادی کی گنجائش ہے ؟

    جواب نمبر: 165472

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 66-68/M=1/1440

    (۱) حالت حیض میں بیوی کو شوہر بوسہ لے سکتا ہے ہاں ناف سے گھٹنے تک بغیر حائل کے استمتاع درست نہیں، اگر کپڑا حائل ہوتو نضایقہ نہیں، اسی طرح ناف سے اوپر اور گھٹنے سے نیچے بلا حائل بھی مس و استمتاع کی گنجائش ہے۔ اور اس عمل کی وجہ سے منی خارج ہو جائے تو حرج نہیں۔

    (۲) ایک وقت میں چار سے زائد بیویاں رکھنا جائز نہیں۔ منشاء سوال کچھ اور ہے تو واضح کرکے سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند