• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 165246

    عنوان: بیوی دین كی باتیں سننے پر آمادہ نہ ہو تو كیا كریں؟

    سوال: میری بیوی مجھے کہتی ہے کہ ”آپ مجھ سے دین کی باتیں نہیں کرنا اور کرنے کی کوشش بھی نہ کرنا“۔ اور دوسری بات یہ کہ ”آپ اپنی ماں کے بارے میں مجھ سے کوئی بات نہیں کرنا۔ جب میں کوئی دین کی کتاب پڑھتا ہوں یا پڑھ کر سناتا ہوں تو میری بیوی اپنے کان میں انگلی ڈال کر بند کرلیتی ہے اور پھر بھی پڑھتا رہتا ہوں تو دروازہ کھول کر گھر سے باہر چلی جاتی ہے۔ ایسے میں مجھے اپنی بیوی کے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہئے؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں ۔ جزاک اللہ خیراً کثیراً

    جواب نمبر: 165246

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:42-85/L=2/1440

    بیوی کا یہ عمل انتہائی افسوسناک ہے اور یہ دین سے بے رغبتی اور موجودہ دور جو آزاد خیالی کا دور ہے سے حد درجہ متاثرہونے کی بات ہے،نیز اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ آپ کی بیوی کو دینی علم نہیں ہے ؛اس لیے آپ اپنی بیوی کو حکمت سے اس پر آمادہ کریں اور اس کے لیے بہتر صورت ہے کہ محلے کی کچھ دیندار عورتوں کو کسی ذریعہ اس بات پر آمادہ کریں کہ وہ آپ کی بیوی کو سمجھائیں ،اور آپ بیوی کی ہدایت کے لیے دعا بھی کریں ،اللہ رب العزت آپ کی بیوی کو صحیح سمجھ کی توفیق نصیب فرمائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند