• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 164767

    عنوان: كیا عورت ڈاكٹر كرسكتی ہے؟

    سوال: کیا عورت کیلیے طبابت کی خدمت جائز ہیں؟ اگر کسی عورت پردہ کے ساتھ ڈکٹری( طبابت) کی خدمت کرنا چاہے ہمارے ملک و سماج کی طرز پر تو اس کے لیے شرعی حکم کیاہے ؟

    جواب نمبر: 164767

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1485-1238/D=12/1439

    جی ہاں عورتیں بھی مریض ہوتی ہیں اور بعض ان کے مخصوص امراض بھی ہوتے ہیں جن کے علاج کے واسطے خواتین ڈاکٹر کا ہونا بھی ضروری ہے پس خاتون ڈاکٹر پورے پردے کے اہتمام کے ساتھ صرف خواتین مریضوں کا علاج کرے تو یہ جائز بلکہ مستحسن ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند