India

سوال # 164535

میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اگر کوئی عورت جنابت کی حالت میں ہو اور غسل کرنے سے پہلے اس کو ماہواری شروع ہو جائے تو کیا وہ گھر سے باہر نہیں جاسکتی؟ اس عورت کے لئے کیا حکم ہے؟

Published on: Sep 2, 2018

جواب # 164535

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 1347-1227/M=12/1439



گھر سے باہر نکلنے کے لئے تو طہارت (پاکی) شرط نہیں، لیکن عورت کو بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنا درست نہیں، اگر عورت کو گھر سے باہر نکلنے کی ضرورت و مجبوری ہے تو ناپاکی کی حالت میں بھی نکل سکتی ہے البتہ پردے کا خیال لازم ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات