Pakistan

سوال # 164458

ایک خاتون کا شوہر شرابی کبابی ہے اور اکثر شراب کے نشے میں مجامعت کرتا ہے اور مخصوص ایام میں بھی باز نہیں آتا،زبردستی کرتا ہے ، اس صورت میں خاتون کے لیے کیا حکم ہے ؟

Published on: Sep 11, 2018

جواب # 164458

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1394/D=12/1439



بیوی کے ایام مخصوص میں ہمبستری کرنا حرام ہے، قرآن پاک میں اس کی حرمت وارد ہوئی ہے۔ شوہر جب ہوش میں ہو تو اسے اس حالت کا حکم بتلادیا جائے اور اسے حرام کے ارتکاب سے روکا جائے۔ اور جب نشہ کی حالت میں وہ زبردستی کرے تو عورت ہرطرح کوشش کرے کہ شوہر یہ حرکت نہ کرسکے۔ خود ہی بچے اور شوہر کو بچانے کی کوشش نشہ اور غیر نشہ ہردوحالت میں کرتی رہے، جو ہوچکا اس کے لیے توبہ استغفار کریں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات