• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 164019

    عنوان: عورت کے جنازے کو غیر محرم کا کندھا دینا

    سوال: میں نے سنا ہے کہ عورت کے جنازے میں صرف محرم ہی کندھا دے سکتے ہیں اور کوئی بھی نہیں دے سکتا مجھے نہیں پتا ہے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط؟ مہربانی کرکے سچائی پر روشنی ڈالیے۔

    جواب نمبر: 164019

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1189-861/sn=11/1439

    جو بات آپ نے سنی ہے وہ صحیح نہیں ہے، ”عورت“ کے جنازے کو غیر محرم بھی کندھا دے سکتا ہے، یہ ناجائز نہیں ہے۔ (فتاوی محمودیہ: ۹/ ۳۶، ط: ڈابھیل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند