• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 163737

    عنوان: بیوی ہمستری سے منع کرے تو کیا کیا جائے؟

    سوال: حضرت، مسئلہ یہ ہے کہ میرے ایک دوست کی شادی ہوئی ہے ایک ہفتہ پہلے اور اس کی بیوی جماع کے لئے منع کرتی ہے یہاں تک کہ ٹچ کرنے بھی نہیں دیتی، بولتی ہے دور رہیں، ابھی مجھے تھوڑا وقت چاہئے، میں تیار نہیں ہوں، اس کے لئے میری ایک سال کی پڑھائی باقی ہے۔ میرا دوست کافی پریشان ہے کہ حرام سے بچنے کے لئے میں نے نکاح کیا، لیکن اب میں کیا کروں؟ براہ کرم، قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں، نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 163737

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:7360-883/sn=11/1439

    آپ کے دوست کی بیوی کا یہ طرزِ عمل ناپسندیدہ اور نادرست ہے، بیوی کو ایسا نہ کرنا چاہیے اگر کسی جائز مصلحت سے کچھ دن بعد اولاد چاہتی ہو تو منعِ حمل کی کوئی عارضی تدبیر اختیار کرسکتی ہے، بہرحال صورتِ مسئولہ میں آپ کے دوست کو چاہیے کہ کچھ صبر سے کام لے اور بیوی کو سمجھا بجھاکر ہمبستری پر آمادہ کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند