• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 162112

    عنوان: ماہواری كی حالت میں طاق راتوں كی فضیلت كس طرح حاسل كی جاسكتی ہے؟

    سوال: رمضان کی آخری طاق راتوں میں خواتین اگر مخصوص ایام سے ہوں اور پاک حالت میں عبارت کا شرف نہ مل سکے تو ان کے لئے اس رات کی فضیلت کیا ہوگی؟ کیونکہ یہ ایک قدرتی عمل ہے انسان کے بس سے باہر، ایسی صورت میں عبادت زبانی طور پر کی جائے تو کیا اس کی فضیلت اور قبولیت ویسی ہی ہوگی جو پاک حالت میں ہوتی ہے؟

    جواب نمبر: 162112

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1133-1061/M=9/1439

    ماہواری کی حالت میں خواتین نماز نہیں پڑھ سکتیں اور نہ تلاوت کرسکتی ہیں، ناپاکی کی حالت میں نماز و تلاوت ممنوع ہیں، آخیر عشرے کی طاق راتوں کی فضیلت پانے کے لئے درود، ذکر وتسبیحات کر سکتی ہیں اور دعا میں مشغول ہو سکتی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند