• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 161262

    عنوان: کیا بیوی کو شوہر کے لئے کھانا بنانا فرض ہے یا اخلاقی ذمہ داری ہے؟

    سوال: کیا بیوی کو شوہر کے لئے کھانا بنانا فرض ہے یا اخلاقی ذمہ داری ہے؟

    جواب نمبر: 161262

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:906-782/N=8/1439

    بیوی پر شوہر کے لیے کھانا بنانا دیانتاً واجب ہے، اور یہ اس کی خدمت کا حصہ ہے۔

     واجبات الإسلام سبعة:…خدمة …المرأة لزوجھا (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الزکاة، آخر باب صدقة الفطر، ۳: ۳۲۷، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، ومرادہ بالواجب ما یعم الواجب دیانة کخدمة المرأة لزوجھا (رد المحتار)، لوجوبہ - الطحن والخبز- علیھا دیانة ولو شریفة ؛ لأنہ علیہ الصلاة والسلام قسم الأعمال بین علي وفاطمة فجعل أعمال الخارج علی علي رضي اللہ تعالی عنہ والداخل علی فاطمة رضي اللہ عنھا مع أنھا سیدة نساء العالمین، بحر (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الطلاق، باب النفقة، ۵: ۲۹۱)، قولہ: ”لوجوبہ علیھا دیانة“: فتفتی بہ (رد المحتار)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند