• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 161091

    عنوان: میری بیوی پورے مدت حمل میں بیمار رہتی ہے كیا ہم بچے روكنے كا كوئی راستہ اپنا سكتے ہیں؟

    سوال: حضرت، میری بیوی جب حاملہ ہوتی ہے تو وہ ہمیشہ بیمار رہتی ہے پورے ۹/ ماہ۔ میرے تین بچے ہیں، وہ بچوں کی صحیح طریقے سے دیکھ بھال بھی نہیں کرپاتی۔ تو کیا ہم مزید بچے پیدا نہ کرنے کا کوئی راستہ اپنا سکتے ہیں؟ براہ کرم، اسلامی نقطہٴ نظر سے میرے راہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 161091

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1201-1018/L=9/1439

    حمل کی حالت میں تو تقریباً تمام ہی عورتوں کو کچھ نہ کچھ پریشانی رہتی ہے ؛اس لیے یہ کوئی ایسا عذر معلوم نہیں ہوتا جس کی وجہ سے نسبندی یا ایسا طریقہ اختیار کرنے کی اجازت دی جائے جس کی وجہ سے تولید کا سلسلہ ہمیشہ کے لیے بند ہوجائے؛البتہ بوقتِ ضرورت عارضی طور پر منعِ حمل کی تدابیر کے اختیار کرنے کی گنجائش ہوگی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند