India

سوال # 161042

حضرت مفتی صاحب! بیوی کو کس کس سے پردہ ہے؟

Published on: May 13, 2018

جواب # 161042

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 864-749/D=8/1439



شوہر کے چھوٹے بھائی (دیور) بڑے بھائی (جیٹھ) اپنے بہنوئی اور شوہر کے بہنوئی (نندوئی) اپنے اور شوہر کے چچازاد ماموں زاد خالہ زاد پھوپھی زاد بھائیوں سے پردہ کرنا چاہئے اسی طرح اپنے خالو پھوپھا اور شوہر کے خالو پھوپھا ماموں چچا وغیرہ سے پردہ کرنا ضروری ہے۔ اسی طرح شوہر کے بھتیجے بھانجے سے بھی پردہ ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات