Pakistan

سوال # 160023

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ:
خواتین کس طرح کا زیور استعمال کریں؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ صرف سونا چاندی استعمال کریں، پیتل وغیرہ نہیں۔ اس بارے میں مکمل وضاحت مطلوب ہے۔

Published on: Apr 12, 2018

جواب # 160023

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:777-718/M=7/1439



عورتیں ہرقسم کا زیور پہن سکتی ہیں، بس اتنا خیال رکھیں کہ غیروں کی مشابہت سے بچیں اور سونے چاندی کے علاوہ دیگر دھات کی انگوٹھی استعمال نہ کریں۔ فتاوی رشیدیہ میں ہے: ”عورتوں کو سب قسم کا زیور پہننا جائز ہے بشرطیکہ اس میں مشابہت کسی بددین کی نہ ہو“ (ص: ۵۹۴، ۵۹۵، جسیم بکڈپو دہلی)



اور بہشتی زیور میں ہے: ”چاندی، سونے کے علاوہ اور کسی چیز کا زیور پہننا بھی درست ہے جیسے پتل، گلٹ رانگا وغیرہ مگر انگوٹھی سونے چاندی کے علاوہ اور کسی چیز کی درست نہیں“۔ (بہشتی زیور حصہ سوم ص۶۲)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات