Saudi Arabia

سوال # 158878

میری والدہ عدت میں 2 ماہ سے ہیں قریب 80 برس کی عمر ہے ، دیکھ بھال اچھی طرح نہیں ہورہی تھی علیل ہیں، ذہنی حالت خراب ہورہی ہے ، والد صاحب کا دکھ بھی ہے ، ایک دفعہ بے ھوش ہوچکی ہے ، قریب میں بڑی بیٹی رھتی ہے ، وہاں دیکھ بھال اچھی طرح ہو سکتی ہے کیا والدہ وہاں جاکررہ سکتی ہیں؟باقی عدت وہاں گزار سکتی ہیں؟ براے مہربانی جواب دیں۔

Published on: Feb 27, 2018

جواب # 158878

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 614-511/B=6/1439



یہ ایسا قوی عذر شرعی نہیں ہے جس کی وجہ سے آپ کی والدہ کو بڑی بیٹی کے یہاں عدت گذارنے لیے منتقل کیا جائے جس طرح دوماہ گذارے ہیں بقیہ ایام بھی وہیں گذاریں ، رہا دیکھ بھال کا مسئلہ تو اس کا معقول انتظام کرنا آپ کے لیے ضروری ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات