• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 158268

    عنوان: معلمہ كا ایامِ حیض میں قرآن پڑھانا؟

    سوال: کیا حافظ قران معلمہ ایام حیض میں قران پڑھا سکتی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 158268

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:616-530/L=5/1439

    حیض کی حالت میں قرآن کریم کی تلاوت ممنوع ہے،اگر قرآن کریم پڑھانے والی معلمہ کے لیے حالتِ حیض میں بچیوں کو پڑھانا ناگزیر ہو تو وہ پوری آیت ایک ساتھ نہ کہلوائے ؛بلکہ ایک ایک کلمہ کو الگ الگ کرکے پڑھائے اور اگر محض اشارے سے غلطی پر تنبہ کرنے سے کام چل جائے تو لکڑی یا قلم کے سہارے الفاظِ قرآنی کی نشاندہی کردے ،خود ہاتھ نہ لگائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند